تم کو مشکل کیوں لگتا ہے؟
ہونے کو تو سب ممکن ہے
مجھے بُھلا دو
میرے لکھے سب لفظوں کو آگ لگا دو
پیار، محبت، عشق کے بارے، کچھ مت سوچو
جلتے ہیں جو خواب یہ سارے، کچھ مت سوچو
کہتے ہیں کہ وقت کا مرہم سب زخموں کو بھر دیتا ہے
تم بھی سب کچھ وقت پہ چھوڑو
مجھ سے ہر اک رشتہ توڑو
جب یہ سوچ لیا ہے تم نے
پھر کرنے سے کیوں ڈرتی ہو
تم کو مشکل کیوں لگتا ہے
سب ممکن یے
ہونے کو تو سب ممکن ہے
عاطف سعید
No comments:
Post a Comment