"تمہارے ھاتھ کیوں اِس قدر۔۔۔۔۔۔۔"
تمہارے ہاتھ، اب کیوں اِس قدر خاموش رھتے ہیں
نہ چُھوتے ہیں مجھے، جب آ کے بستر کے کنارے بیٹھتی ہو تم
نہ بند کھڑکی کے شیشے کے پَرے سے،
اب اشاروں میں کبھی آواز دیتے ہیں
نہ اُٹھ کے ڈانٹتے ھیں اب،
تمہیں کیا کہہ دیا ہے ڈاکٹروں نے؟
بڑے خاموش رہتے ہیں
خدا کے سامنے دیکھا،
چراغوں کی طرح بیٹھے، دُعائیں کرتے رہتے ہیں!
گلزار
No comments:
Post a Comment