Monday, December 29, 2014

پتھر ہی سہی راہ میں حائل تو رہوں گا 
کچھ دیر تیرا مدِ مقابل تو رہوں گا

جب تک تیری بخشش کا بھرم کھل نہیں جاتا  
اے میرے سخی میں تیرا سائل تو رہوں گا

اس واسطے زندہ ہوں سرِ مقتلِ یاراں 
وابستہء کم ظرفیِ قاتل تو رہوں گا

اے تیز ہوا میرا دھواں دیکھ کے جانا 
بجھ کر بھی نشانِ رہِ منزل تو رہوں گا

دشمن ہی سہی نام بھی لے گا میرا تو بھی 
یوں میں تیری آواز میں شامل تو رہوں گا

جب تک میں بغاوت نہ کروں جبروستم سے 
زنداں میں ہوں پابندِ "سلاسِل" تو رہوں گا

محسن زدِ اعداء سے اگر مر بھی گیا تو 
معیارِ تمیزِ حق و باطل تو رہوں گا 

محسن نقوی

No comments:

Post a Comment

Shaam K Pech O Kham

شام کے پیچ و خم ستاروں سے زینہ زینہ اُتر رہی ہے رات یوں صبا پاس سے گزرتی ہے جیسے کہہ دی کسی نے پیار کی بات صحنِ زنداں کے بے وطن اش...