Saturday, 28 November 2015

Mazrat

" معذرت"

-
پیارے قاری
تم کیا پڑھںا چاھتے ھو ؟
نیند بھری کچھ نظمیں ؟؟
لوری دیتی غزلیں ؟؟
جن کو پڑھ کر سرخ، سفید اور نیلا،سبز نظر آتا ھَے ؟؟
یا پھر وہ ٹھرکی اشعار جو ایس ایم ایس ھو سکتے ھوں ؟؟
یہ سودا تو اپنے پاس نہیں ھے پیارے
اپنے پاس تو شبدوں کے کچھ آیئنے ھیں
آئینوں میں حال چھپا ھے
" حال" بڑا چبھنے والا ھے
سچا جو ھَے
دیکھنے اور سہنے کی ھمّت ھے تو آو
ورنہ
جن نظموں غزلوں کے تم شیدا ھو
ان نظموں غزلوں کے شاعر اگلے چوک پہ مل جائیں گے
کاروباری اور سیاست کے انداز سکھانے والے
جن کو " آہ" سے بڑھ کر " واہ" طلب ھوتی ھے
یہ دھندہ تو وہ کرتے ھیں
یہ دیوانوں کی بیٹھک ھے
پیارے قاری
اگلے چوک کی جانب بھاگو
جو " نشّہ" تم کو درکار ھے
وہ تو اپنے پاس نہیں ھے
اُن سے جا کر نیند بھری کچھ غزلیں سن لو
اور سو جاو ۔۔ !!
-
علی زریون

No comments:

Post a Comment

Shaam K Pech O Kham

شام کے پیچ و خم ستاروں سے زینہ زینہ اُتر رہی ہے رات یوں صبا پاس سے گزرتی ہے جیسے کہہ دی کسی نے پیار کی بات صحنِ زنداں کے بے وطن اش...