جو اھلِ عشق ھیں،سب نزدِ جاں رکھیں گے مجھے
مُنافقین بھلا کیا سمجھ سکیں گے مجھے
یہی ! جو اب مجھے " کافر" قرار دیتے ھیں
نہیں رھوں گا تو درویش بھی کہیں گے مجھے
یہ میں جو ڈرتا نہیں حالِ حق سناتے ھوئے
یہ حوصلے تو مِری جاں سدا رھیں گے مجھے
جُنید و شبلی و منصور بایزید و فرید
یہ سب کے سب مِرے اپنے ھیں،سب ملیں گے مجھے
علی زریون
No comments:
Post a Comment