ریسٹ ہاؤس
اُجلی برف کے خیموں میں
دُنیا بجھے چراغوں کی
خوشبو، حرف جزیروں کی
جسم کُروں کی رفتاریں
ڈھونڈیں سمت مداروں کی
موسم پیلے پتّوں کا
لہریں سرد ہَواؤں کی
کُہرااپنے آپ میں گُم
سنّاٹے کی دُھول
رات
گلاب کا پھول
ایوب خاور
No comments:
Post a Comment