Thursday 30 March 2017

Tum Ne Mujh Ko Janam Diya

تم نے مجھ کو جنم دیا
اور ماں کہلائیں
سینے سے لگ کر جب تم نے " بابا" بولا
تم بیٹی تھیں
میں ٹوٹا تو تم نے مجھ کو گلے لگایا
دل کہلائیں
راکھی اور چادر نے مجھ کو رشتوں کی تہذیب سکھائی
میں پتھر تھا
تم کونپل کے جیسے میرے اندر پھوٹیں
اور آدم نے شبد لکھا تھا
جیون کے سارے رشتوں میں تم بہتر ہو
وہ جو تم کو " آدھا بہتر" کہتے ہیں
وہ خود آدھے ہیں
تم پوری ہو !
پوری عورت 
اپنے پورے پن میں کوئی شک مت کرنا !
جتنے دن ہیں
سارے دن عورت کے دن ہیں 
جتنے دل ہیں
سارے دل عورت کے دل ہیں
جب تک دن ہیں
جب تک دل ہیں
تم پوری ہی کہلاو گی 
تم جیون کو مہکاو گی !

No comments:

Post a Comment

Shaam K Pech O Kham

شام کے پیچ و خم ستاروں سے زینہ زینہ اُتر رہی ہے رات یوں صبا پاس سے گزرتی ہے جیسے کہہ دی کسی نے پیار کی بات صحنِ زنداں کے بے وطن اش...